کرا چی:ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اور پختہ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو کہ انسانیت کی تاریخ میں ہولناک ترین 730 دنوں کے طویل عرصے کے غیر انسانی محاصرے میں قید ہیں۔
میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے وہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک انڈیا کشمیریوں کا وحشیانہ محاصرہ ختم نہیں کرتا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی نقل مکانی اور آبادکاری کونہیں روکتا،جس کا مقصد آبادی کے تناسب کو بدلتے ہوئے مسلمانوں کو ایک اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:صدرناصرمگوں کا ایف پی سی سی آئی کو بین الااقوامی معیار کا ادارہ بنانے کا عہد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








