کابل: افغانستان میں قائم مقام وزیرِ دفاع کے گیسٹ ہاؤس کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللہ خان کے گیسٹ ہاؤس کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے بم حملے کے وقت احمد مسعود جونیئر بھی اسی گھر میں موجود تھے۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
دہشت گردوں کے حملے میں افغان وزیرِ دفاع اور احمد مسعود جونیئر محفوظ رہے تاہم 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے گزشتہ ماہ مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی جو عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی خریداری کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا صدر سٹی کے نواحی علاقے وحیلت میں ہوا جہاں مارکیٹ میں عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ سے قبل اشیائے خورونوش کی خریداری میں مصروف تھی۔
مزید پڑھیں: بغداد میں خودکش بم دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








