ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، پاکستان نے سیریز جیت لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، پاکستان نے سیریز جیت لی
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، پاکستان نے سیریز جیت لی

گیانا: میزبان کرکٹ ٹیم کو اپنے ہی وطن میں ہونے والی بارش نے شکست سے دوچار کردیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ منسوخ ہوگیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1 صفر سے جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میزبان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے فیلڈنگ اور ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ سنبھالی تو صرف 3 اوورز پورے ہونے پر بارش ہونے لگی جس پر سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ روکنا پڑا۔ فیصلہ کیا گیا کہ میچ کو 9 اوور تک محدود کردیا جائے۔

مختصر ترین 20 اوورز کے فارمیٹ کو 9 اوور تک لانے پر بھی بات نہ بن سکی۔ کرکٹ گراؤنڈ پر مسلسل بارش کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا جبکہ میزبان کرکٹ ٹیم نے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے جس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

بارش کے باعث ویسٹ انڈیز کو سیریز برابر کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ قبل ازیں 3 میچز میں سے 1 پاکستان کے نام رہا اور میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی امید لیے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم گزشتہ روز میدان میں اتری تھی۔ 

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کی طرف سے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آندرے فلچر نے 17 جبکہ کرس گیل نے 12 رنز بنائے۔ تاہم بارش کے باعث میچ ملتوی ہونے سے تماشائیوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع نہ مل سکا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز بارش کی نذر ہو گئے اور واحد میچ جس میں دونوں ٹیموں کو پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا، وہ سیریز کا دوسرا میچ تھا جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے ارشدندیم نے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

Related Posts