راولپنڈی، انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری نقصان کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری
راولپنڈی، انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری

راولپنڈی کے انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت کے سیکنڈ فلور کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا، تاہم آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات انڈسٹریل ایریا میں بچوں کے پیمپرز تیار کرنے والی فیکٹری میں بھڑک اٹھنے والی آگ 9 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔ فیکٹری کے سیکنڈ فلور کا بڑا حصہ آگ کی حدت سے منہدم ہوگیا۔ 

آگ بجھنے کی بجائے مزید بھڑک اتھی، راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر اداروں کی آگ بجھانے کیلئے کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ڈویژنل انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں پانی کا ٹیوب ویل خراب ہے۔

ڈویژنل انچارج ریسکیو 1122 نے کہا کہ آگ 4 سے 5 کنال کے رقبے پر پھیلی ہوئی فیکٹری کے سیکنڈ فلور پر لگی۔ پیمپرز میں کیمیکل ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب رکشے میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے نتیجے میں رکشہ جل کر تباہ ہوگیا۔

 جیل چورنگی کے قریب کھڑے رکشے نے گزشتہ ماہ اچانک آگ پکڑ لی، آگ نے پورے رکشے کو لپیٹ میں لے لیا۔ شہری مٹی پھینک پھینک کر رکشے کی آگ اپنی مدد آپ کے تحت بجھاتے رہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، جیل چورنگی کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی، رکشہ جل کر تباہ

Related Posts