محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلح فورسز مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلح فورسز مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی، شیخ رشید
محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلح فورسز مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے محرم الحرام کے دوران سول انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لیے مسلح فورسز تعینات کی جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیرصدارت محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے اور محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت سیکریٹری داخلہ یونس نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے افسران کو حکم دیا کہ محرم الحرام کے مہینے کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے شہر میں گشت بڑھا دی ہے۔ اسلام آباد پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سب ڈیویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) اور اسٹیشن ہاوس افسران (ایس ایچ اوز) نے محرم الحرام کے دوران ان کے علاقوں میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے منتظمین سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ، بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق

Related Posts