پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے پر الزام ہے کہ اس کی موسیقی کورین ڈرامے سے چرائی گئی جبکہ شوبز میں چربہ عام ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی موسیقاروں نے کام چھوڑ کر کاپی کلچر اپنا لیا، کوریا اور ہالی ووڈ سے چوریاں ہونے لگیں۔ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی موسیقی پر کورین ڈرامے سے چوری شدہ ہونے کا الزام ہے۔
گلیکسی لالی ووڈ نامی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ کورین ڈرامے بیونڈ ایول اور ہم کہاں کے سچے تھے کی موسیقی یکساں ہے۔ دونوں ڈراموں میں پس منظر کا میوزک ایک دوسرے سے متاثر نہیں بلکہ چرایا گیا ہے۔
رواں برس کوریا کا ڈرامہ دی نائٹ ہم کہاں کے سچے تھے سے کافی پہلے ریلیز کیا گیا جس کی موسیقی 1 منٹ 25 سیکنڈ کے بعد مکمل طورپر نقل کی گئی محسوس ہوتی ہے جو ڈرامے کی قسطوں اور پرومو میں چلائی گئی۔
مذکورہ ویب سائٹ نے اذان سمیع خان کو چوری کی گئی موسیقی کا ذمہ دار ٹھہرایا تاہم یہ درست نہیں۔ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی موسیقی معروف گلوکار و موسیقار احمد جہانزیب نے ترتیب دی ہے۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کاپی کلچر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے۔ بعض اوقات ڈیزائنرز ایک دوسرے کا ڈیزائن چرا لیتے ہیں اور بعض اوقات انسپائر ہونے کے نام پر پراجیکٹ چوری ہوجاتے ہیں۔
اسی طرح کچھ ہی روز قبل 12 منٹ کی ٹیلی فلم پرنس چارمنگ پر بھی چربہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا جس کے متعلق انسٹنٹ لالی ووڈ نامی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیلی فلم کی موسیقی کسی سے متاثر نہیں بلکہ ہو بہو نقل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ کی نئی فلم پرنس چارمنگ کی موسیقی پرانی دھن کا چربہ نکلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








