اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 94 ہزار 699 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 339 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں۔حکومت
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 70 ہزار 599 کیسز اور 11 ہزار 329 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 9 ہزار 578 افراد متاثر اور 6ہزار384جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 51 ہزار 466افراد متاثر اور 4ہزار 640جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 507 کیسز اور 332اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 93ہزار339 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 830انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 228 افراد متاثر جبکہ 162جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 28 ہزار 982 کیسز اور 662اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 4 ہزار 343مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار754 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 606ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








