بلوچستان، لورالائی میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ، نائیک شریف شہید ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان، لورالائی میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ، نائیک شریف شہید ہوگئے
بلوچستان، لورالائی میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ، نائیک شریف شہید ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نائیک شریف نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایف سی کی گاڑی پر حملہ لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ہوا۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی جس کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 1 گرفتار ہوا جبکہ پاک فوج کے جوان نائیک ضیاء الدین نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

ترجمان پاک فوج کے گزشتہ روز کے بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران سپاہی جنید نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی جنید شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ 

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سپاہی جنید شہید

 

 

Related Posts