پاکستان میں 75ویں یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں 75ویں یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں
پاکستان میں 75ویں یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں

پاکستانیوں نے آج (ہفتہ) کے روز ملک کا 75واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا، ملک کے بیشتر شہروں میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں۔

تقریبات کا آغاز کراچی اور لاہور میں بالترتیب مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سے ہوا اور دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی کے بعد چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں پاکستان کے یوم آزادی پر قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔ (فوٹو پی آئی ڈی)

یوم آزادی منانے کے لیے 13 اور 14 اگست 2021 کی درمیانی شب کراچی والے نارتھ ناظم آباد کی 5 اسٹار چورنگی پر جمع ہوئے تھے۔(فوٹو ٹویٹر)

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد کراچی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ (فوٹو پی آئی ڈی)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے (سفیر) منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کی میزبانی کرتے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ (فوٹو  پی آئی ڈی)

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں یوم آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے سے منائی گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

پاکستان کے مختلف شہروں میں شہریوں نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

کوئٹہ میں یوم آزادی پر ایک شخص بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہے۔ (فوٹو اے ایف پی)

کراچی میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار قومی پرچم کے ساتھ ایک شخص (فوٹو رائٹرز)

کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں سائیکل ریلی نکالی۔ (فوٹو رائٹرز)

پاکستانی رینجر ونگ کمانڈر واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے۔(فوٹو اے ایف پی)

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کا مالی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

Related Posts