اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے انتہائی اہم اقدام کیا گیا ہے۔
این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹر اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس ایپ لانچ کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایپ کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا ڈیجیٹل والٹ قرار دیا ہے۔
NCOC in collaboration with NADRA (@NadraMedia) has launched Pak COVID-19 Vaccination Pass App, a digital wallet for COVID-19 vaccination certificate pic.twitter.com/htb2KsQPR4
— NFRCC (@NFRCCofficial) August 14, 2021
اس حوالے سے این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے تصدیقی ٹویٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نادرا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لیے نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ 19 پاس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
اس موبائل ایپ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق عوام ایپل ایپ سٹور یا گوگل پلے سٹور سے کووڈ 19 پاس کو بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 75ویں یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








