اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹیزر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Teaser of Mahira Khan starrer ‘Aik Hai Nigar’ rolls out

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں وہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

عدنان سرور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کااسکرپٹ عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ ٹیلی فلم میں مرکزی کردار نگار جوہر ماہرہ خان نے بلال اشرف کے ساتھ نبھایا ہے۔

کاسٹ میں ماہرہ خان ، سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں اور اسے اے آر وائی ڈیجیٹل ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ سیریل ہمسفر سمیت مختلف ڈراموں اور فلمز میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کیلئے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں ماہرہ خان کی نئی ٹیلی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاک فوج کی وہ واحد آفیسر ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچیں۔

قبل ازیں کسی بھی پاکستانی خاتون کو یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا۔ آج سے 4 سال قبل 2017 میں جنرل نگار جوہر میجر جنرل کے رتبے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون افسر بنیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پاکستان آرمی کی میڈیکل کور سے ہے جو میجر محمد عامر کی رشتہ دار ہیں۔ میجر (ر) محمد عامر قبل ازیں آئی ایس آئی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

Related Posts