مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ کا ساتھی ریمبو شاملِ تفتیش، مزید 36 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ریمبو کے پاس میری نازیبا ویڈیوز موجود ہیں ، وہ مجھے بلیک میل کررہا ہے، عائشہ اکرم کا بڑا انکشاف
ریمبو کے پاس میری نازیبا ویڈیوز موجود ہیں ، وہ مجھے بلیک میل کررہا ہے، عائشہ اکرم کا بڑا انکشاف

 یومِ آزادی کے موقعے پر مینارِ پاکستان پر ہراسگی کے کیس میں پولیس نے مزید 36 ملزمان گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں 100 سے زائد مشکوک افراد حراست میں لے لیے جن میں سے 36 کی باضابطہ گرفتاری شناخت کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ہراسگی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی جس کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔ پولیس نے دیگر ذرائع سے بھی واقعے کی ویڈیوز حاصل کیں۔ ملزمان کی نادرا سے شناخت بھی کرائی گئی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق اب تک واقعے کے 66 ملزمان گرفتار ہوچکے جن کی شناخت ہوچکی ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا جس کا میڈیکل کرایا جاچکا ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ریمبو کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جاسکتی ہیں۔ زیرِ حراست نوجوانوں میں سے متعدد 14اگست  کی ویڈیو میں موجود ہیں۔

سی آئی اے پولیس نے ریمبو کا بیان ریکارڈ کر لیا جس نے تفتیش کاروں کو عائشہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بتائی۔قبل ازیں شہروز نامی ملزم مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے مینارِ پاکستان کے واقعے میں حراست میں لیے گئے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست 3 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل رپورٹ میں عائشہ پر حملے کی تصدیق، زخموں کے نشان مل گئے

Related Posts