لاہور کے ایک پارک میں خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں خواتین اور مردوں کو دست و گریباں ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لاہور کے ایک نامعلوم پارک میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی گئی ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ خواتین پر تشدد کررہے ہیں۔ تاہم ابھی اس بات کو تعین نہیں کیا جاسکتا کہ تشدد کیوں کیا جارہا ہے اور کس پر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے اس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کی جانب صحافیوں اور شہریوں سے سرکاری پر درخواست کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس اس ویڈیو سے متعلق مزید کوئی مواد ہے اور یہ ویڈیو کہاں کی ہے اس حوالے سے 15 پر فوری طور پر اطلاع دیں ۔ تاکہ اس واقعے میں جو ملوث ہیں ان کو گرفتار کیا جاسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کا فرانزک کرایا جائے گا کہ یہ ویڈیو کب ہے اور کس جگہ کی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








