لندن:شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے عوامی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے شہزادی کیٹ مڈلٹن کی مدد کرنے کی پیشکش کرکے تعلقات میں بہتری کی بنیاد رکھ دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہی مبصر مولی مولشین نے کہا کہ نیٹ فلکس پروجیکٹ کی پیشکش کیٹ مڈلٹن کی عوامی ساکھ کو بہتر بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔
میگھن مارکل نیٹ فلکس پروجیکٹ میں تعاون کرکے مستقبل کی ملکہ کیٹ مڈلٹن کی عوامی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ میگھن اور کیٹ کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں اور اکثر دونوں رابطے میں رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے لڑکیوں کیلئے نیٹ فلکس کی اینی میٹڈ سیریز تخلیق کرلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








