لاس اینجلس: برطانیہ کی شہزادی میگھن مارکل نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس انک پر پیش کرنے کیلئے ایک اینی میٹڈ سیریز تیار کی ہے جو لڑکیوں کیلئے گھریلو موضوعات پر مبنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی نے لڑکیوں کو آگہی فراہم کرنے کی ٹھان لی، میگھن مارکل کی پروڈکشن کمپنی ایک اینی میٹڈ سیریز تیار کر رہی ہے جس کا نام آرگن ویل پروڈکشن ہے۔ شاہی جوڑے کی تشکیل دی گئی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیریز کی کہانی ایک 12 سالہ لڑکی کی مہم جوئی پر مرکوز ہے۔
کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ 12 سالہ لڑکی تاریخ کی مختلف بااثر خواتین سے متاثر ہے۔ پرل نامی سیریز کیلئے نیٹ فلکس اور برطانوی شاہی جوڑے کے مابین معاہدے پر دستخط گزشتہ برس شاہی خطابات اور اعزازات ترک کیے جانے کے بعد کیے گئے، سیریز کے متعلق برطانوی شہزادی نے ایک بیان بھی دیا ہے۔
برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے کہا کہ ہماری ہیروئن پرل خود اپنی ذات کی دریافت کیلئے سفر کر تی ہے جو کوئی نئی بات نہیں۔ اس کی عمر کی بہت سی لڑکیاں ایسا ہی کرتی ہیں۔ پرل روزمرہ زندگی کے مختلف چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کرتی نظر آئے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم اور مایہ ناز پروڈیوسرز کے ساتھ یہ سیریز پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی سیریز تاریخ میں خواتین کے غیر معمولی کرداروں کی کہانیاں سامنے لائے گی۔ تاحال اینی میٹڈسیریز پرل کے آغاز کیلئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میگھن مارکل برطانوی گلوکار ایلٹن جان کے شوہر ڈیوڈ فرنیش کے ساتھ مل کر نئی سیریز تیار کریں گی۔ ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔
قبل ازیں 2018ء میں ایلٹن جان نے برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میگھن مارکل کے مطابق اینی میٹڈ سیریز پرل شہزادہ ہیری کے دل کے قریب ہے۔ رواں برس جون میں برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری بھی سننے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان سے جڑنے کے بعد کردارکشی کی گئی۔میگھن مارکل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








