اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلاموں کی تجارت کی ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد انسانوں کو غلام بنانے کی بد ترین رسم کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 اور 23 اگست 1791 کی درمیانی شب سینٹو ڈومینگو میں غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا آغاز ہوا جو آج کل ڈومینین ری پبلک اور ہیٹی کہلاتا ہے جس کی یاد میں لوگ ہر سال 23 اگست کے روز غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا عالمی دن منانے لگے۔
یہ عالمی دن منانے کا مقصد تمام انسانوں کے ذہن میں غلاموں کی تجارت ، انسانوں کو غلام بنانےکے طریقہ کار، اِس تکلیف دہ عمل کے نتائج اور افریقہ، یورپ اور امریکا کے ساتھ ساتھ دیگر خطوں پر اِس کے اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
ڈی جی، یونیسکو نے تمام رکن ممالک کو عالمی دن کے موقعے پر ہر سال تقاریب کے انعقاد کی ہدایت کی جس میں ہر رکن ملک کے افراد کی شرکت قابلِ تعریف قرار دی گئی۔ اقوامِ متحدہ خاص طور پر نوجوان نسل، معلمین، اداکاروں اور دانشوروں کو اس مہم میں شریک کرنے کا متمنی ہے۔
غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا عالمی دن سب سے پہلے 23 اگست 1998ء کے روز چند ممالک میں منایا گیا جس کے تحت ثقافتی تقاریب، بحث مباحثہ اور دیگر تقاریب منعقد کی گئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید ممالک کی شمولیت بڑھنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کا افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے انکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








