گہرے بادل آناشروع،محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

rain starts different parts of karachi

 کراچی:محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے،کراچی میں یکم اور دو ستمبر کو بارش متوقع ہے۔

ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح میں پھوار کے امکانات ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ پورا ہفتے شہر میں کوئی غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے تاہم امید ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں بارش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے۔یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر میٹ نے بتایا کہ کچھ روز سے عمر کوٹ اور تھرپارکر میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی ہے۔ وہ اسپیل وہیں تک محدود ہے اور راجستھان تک پہنچ کر بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، کراچی میں بونداباندی، دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جاپان کے تعاون سے نیا ڈوپلر سسٹم فعال کردیا، یہاں ریڈار کا سارا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے، ڈوپلر ریڈار سسٹم کی تیرہویں منزل پر تمام آلات نصب کئے گئے ہیں، اس منزل کو ایکیوپمنٹ روم کا نام دیا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہےکہ پہلے جو ریڈار سسٹم تھا وہ ویدر سرویلینس ریڈار تھا، وہ پرانی ٹیکنالوجی تھی، اُس کی کوریج کم تھی وہ کیونکہ 5سینٹر میٹر کی ویو لینتھ پروڈیوس کرتا تھا، مگر یہ جو ریڈار ہے اس کی اُس کے مقابلے میں دگنی قابلیت ہے، اس کی 10سینٹر میٹر کی ویو لینتھ ہے۔

Related Posts