امریکا کابل ائیرپورٹ حملہ کبھی نہیں بھولے گا، نہ ہی معاف کرے گا۔جوبائیڈن

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کریگا، امریکی صدر
امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کریگا، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کبھی نہیں بھولے گا، نہ ہی معاف کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر دھماکے کے بعد قوم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن آبدیدہ ہوگئے اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی امریکا کے قومی ہیروز ہیں۔

امریکی قوم سے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حملہ کرانے والوں کے متعلق کچھ اطلاعات ملی ہیں جنہیں افغانستان میں طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے۔ دہشت گردوں کا شکار کیا جائے گا۔

خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو اس حملے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنی پڑی تو یہ بھی کریں گے۔ داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے تاہم طالبان کے گٹھ جوڑ کے شواہد دستیاب نہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم انخلا کے مشن کے دوران دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ امریکی فوجیوں کو کابل سے نکالا جائے گا۔ گزشتہ 12 گھنٹوں میں 7 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغان فورسز نے 11 روز میں ہتھیار ڈال دئیے جس سے طالبان کو فائدہ پہنچا۔ سابق صدر ٹرمپ نے طالبان سے مئی تک امریکی فوجی نکالنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت طالبان امریکیوں پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20 سال سے جاری طویل جنگ کو ختم کردیا جائے، امریکا انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں چاہتا اور اس مشن میں جس طرح طے کیا گیا ہے، اسی طرح انخلاء مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دھماکوں میں طالبان کے ملوث ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔امریکی جنرل

Related Posts