شیخ صاحب نے مجھے ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا۔فیروز خان

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخ صاحب نے مجھے ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا۔فیروز خان
شیخ صاحب نے مجھے ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا۔فیروز خان

خدا اور محبت 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ شیخ صاحب نے مجھے ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا اور اگر میں ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہوں تو وہ خلیل الرحمان قمر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے تابش ہاشمی کے مزاحیہ شو میں دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے میزبان کے مختلف سوالات کے کھل کر جواب دئیے جس میں شیخ صاحب کا تذکرہ بھی آگیا۔

میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب کون ہیں اور شو میں آنے سے قبل آپ کو انہوں نے کیا ہدایات دی تھیں؟ فیروز خان نے کہا کہ شو میں آنے سے قبل شیخ صاحب نے کچھ نہیں کہا۔

تابش ہاشمی کو جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے مزید کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میں زیادہ تر ان کی باتیں اور نصیحتیں یاد رکھوں۔ میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے ٹی وی سے علیحدگی کا فیصلہ خود کیا تھا؟

معروف اداکار فیروز خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے کبھی منع نہیں کیا۔ میں ایک روز نیند سے بیدار ہوا اور ماروی سرمد کا ایک بیان سامنے آیا جو اتنا عجیب تھا کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ اگر ماروی سرمد سے مقابلہ کیا جائے تو میں خلیل الرحمان قمر کی حمایت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اورخلیل الرحمان قمر کے مابین اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔

اداکار فیروز خان نے کہا کہ پورا پاکستان اس وقت خلیل الرحمان قمر کی حمایت کر رہا ہے۔ آپ کوئی بات کریں، بات کرنے کی تمیز اور تہذیب ہونی چاہئے۔ وی جے بننے سے کیمرہ فیس کرنے کا اعتماد ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صبور علی کاعروسی لباس، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تعریف

Related Posts