جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 45 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 6لاکھ 51 ہزار 402 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 45لاکھ 67ہزار 493افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار 918 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 89لاکھ 25 ہزار268 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 88 لاکھ 19 ہزار350 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 19 کروڑ 71لاکھ 58 ہزار641 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 7لاکھ 3 ہزار674 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 29لاکھ 45 ہزار 907افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 64 ہزار935 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 40 ہزار256 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 8لاکھ 56 ہزار افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 82ہزار753 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 79 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 75 ہزار558 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 26 ہزار 114 شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








