اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 79 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 75 ہزار558 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 26 ہزار 114 شہری جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا بچوں کا دشمن بن گیا، کراچی میں لاکھوں وائرس کا شکار
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار53 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار418 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی روک تھام کیلئے وائرس کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔این سی او سی نے وزیراعظم کو بتایا کہ وباء کے زیادہ پھیلاؤوالے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت اور ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز،این سی او سی نے نئی پابندیاں عائد کردیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








