اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو تابکار مادے کی چوری جیسے واقعات پر بھارت کی غیر سنجیدگی و غیر ذمہ داری کا نوٹس لینا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ دلچسپ طور پر طویل عرصے سے بھارتی حکومت اپنے نیوکلیر اثاثوں کی حفاظت میں ناکام نظر آتی ہے۔
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے بھارت میں تابکار مادے کی چوری سے متعلق خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جس پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ برائے ایٹمی توانائی (آئی اے ای اے) اور دیگر کو بھارت میں تابکاری مادے سے متعلق خطرناک رجحان اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لینا ہوگا۔
Interestingly #IncredibleIndia
just can’t seem to secure their nuclear assets as news of leakage & theft has constantly surfaced for years! @iaeaorg & others must take notice of this dangerous trend & irresponsible behaviour! pic.twitter.com/BYK5FzVAdg— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 4, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل دفترِ خارجہ نے بھارت میں تابکار مادے اور جوہری مواد کی چوری کے ایک اور واقعے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
بھارت میں انتہائی زہریلا اور تابکار ماہ کیلیفورنیم رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات سے بھارت میں تابکار اور ایٹمی مادوں کی حفاظت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا تابکار مادے کی چوری کے ایک اورواقعے پر تحقیقات کا مطالبہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








