قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی بیٹی سے 10ماہ بعد ملاقات، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی بیٹی سے 10ماہ بعد ملاقات، ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی بیٹی سے 10ماہ بعد ملاقات، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اپنی بیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے بیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات کی جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آخر کار 10 ماہ کی طویل جدائی کے بعد بیٹی سے ملاقات کا موقع مل گیا۔

پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ایک دوسرے سے الگ رہتے ہوئے بھی میری اہلیہ نے 10 ماہ تک میری بیٹی کی پرورش کی، اس پر شنیرا اکرم کا شکر گزار ہوں۔ ویڈیو میں باپ بیٹی کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی والد کے ہمراہ فوٹو شیئر کی جس میں عائلہ اپنے والد کے کندھوں پر بیٹھی نظر آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وسیم اکرم اور عائلہ کو کیسے بتایا ہوگا کہ گزشتہ برس یہ تصویر لینے کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں 10ماہ سے زائد عرصہ ایک دوسرے سے الگ رہیں گے؟

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ عائلہ 5 ماہ بعد 7 سال کی ہوجائے گی۔ آخری بار اپنے والد کو گلے لگاتے ہوئے اس کی عمر صرف 5 سال تھی۔ بچی کا قد بڑھ گیا، پڑھنا لکھنا بھی سیکھ لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

واضح رہے کہ وسیم اکرم اور شنیرا کی شادی آج سے 8 سال قبل ہوئی جس سے عائلہ اکرم کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔ اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے 18سال ہوگئے تاہم ان کی شہرت میں آج تک کمی نہیں آئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان وسیم اکرم، اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچ گئے

Related Posts