کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، ایئربلیو نے ہوائی سفر بس اور ٹرین سے بھی سستا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

AirBlue has announced the lowest fare from Karachi to Lahore and Islamabad

کراچی: پاکستان کی معروف ایئرلائن ایئر بلیو نے کراچی سے اندرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے کرایہ بس اور ٹرین سے بھی کم کردیا۔

ایئربلیو نے لاہور اور کراچی سے اسلام آباد تک ون وے ٹکٹ 4847 روپے کا اعلان کیا ہے جو کہ ٹرین اور بس کے کرایوں سے بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئربلیو نے 2003میں لیز شدہ طیاروں سے آپریشن کا آغاز کیا تھاجبکہ بارہ ملکی و غیر ملکی مقامات تک اس کی پروازیں ہیں جس میں مانچسٹر بھی شامل ہے اور یہ ایئرلائن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملکیت ہے۔

مزید پڑھیں:سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی وباء کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ دنیا کی بڑی بڑی فضائی کمپنیاں کورونا کے دوران کاروبار بند کرچکی ہیں تاہم پاکستان میں وباء پر قابو پانے کے بعد ملک میں معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کمپنیوں نے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے مختلف مراعات اور اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔

ایئر بلیو کی طرف سے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا کرایہ کم کرکے انتہائی اہم اقدام اٹھایا ہے کیونکہ کراچی سے لاہور اوراسلام آباد کا بس اور ٹرین کا کرایہ اس سے کئی گنازیادہ ہے ، کمپنی کے اس اقدام سے کاروبار میں اضافے کا امکان ہے۔

Related Posts