پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاریاسر حسین اور ٹی وی میزبان و فنکار واسع چوہدری کے مابین فلمز تخلیق کرنے کے مقاصد پر اختلاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے یاسر حسین سے پوچھا تھا کہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر فلم بنانے سے آپ کا کیا مقصد ہے؟ فلم ناظرین تک کون سا پیغام پہنچائے گی؟ جبکہ فلم میں جاوید اقبال کا کردار یاسر حسین نبھائیں گے۔
سوشل میڈیا صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جاوید اقبال کی زندگی پر فلم بنانے سے قبل جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی فلموں نے کیا کیا؟ ایسی فلمیں بنانے کا کیا مقصد تھا؟

دوسری جانب اپنی فلم (جوانی پھر نہیں آنی) کا ذکر سامنے آنے کے بعد واسع چوہدری نے کہا کہ جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی فلموں نے ناظرین و سامعین کو لبھایا اور باکس آفس کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
واسع چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی فلموں نے عوامی تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی باکس آفس کو کھویا ہوا مقام پانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔یہی وجہ تھی کہ یاسر حسین کی لاہور سے آگے جیسی فلموں کو بھی سینما نصیب ہوا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے بدنامِ زمانہ پیشہ ور قاتل اور سیریل کلر جاوید اقبال پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں مرکزی کردار کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
انسٹا گرام پرآج سے 6 روز قبل اپنے پیغام میں معروف اداکار یاسر حسین نے کہا کہ فلم جلد ہی سینما گھروں کیلئے ریلیز کردی جائے گی جس میں عائشہ عمر پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں: یاسر حسین کی سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








