بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے تامل فلم ساز ایتلی کے ہمراہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جنہیں ڈبل اور ٹرپل رولز کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جو پہلے یش راج فلمز کی نئی فلم پٹھان کیلئے دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ہمراہ شوٹنگ میں مصروف تھے، اب بھارتی شہر پُنے میں نئی فلم کی شوٹنگ شروع کرچکے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی شاہ رخ خان فلم پر کام شروع کرچکے تھے جبکہ تامل اور تیلگو فلمز کی چوٹی کی ہیروئن ناینتھرا نے 2 روز قبل ہی شاہ رخ کے ہمراہ شوٹنگ کا آغاز کیا۔
دوسری جانب تیلگو سپر اسٹار رانا دگوبتی شاہ رخ اور ناینتھرا کی فلم میں ولن کے رول میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں جنہیں ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، تینوں فنکار ایک ساتھ پہلی بار کام کریں گے۔
. @iamsrk – #Nayanthara – @Atlee_dir 's new #Bollywood project shoot started in #Pune
Best wishes to @Atlee_dir and Nayan for their 1st Hindi project..
Best wishes to @iamsrk and rest of the team for Blockbuster Success..
— Ramesh Bala (@rameshlaus) September 4, 2021
ایتلی کو ڈبل اور ٹرپل رول فلمز کا ماہر سمجھا جاتا ہے جو شاہ رخ خان کے ہمراہ ایسی فلموں کا دور بالی ووڈ میں واپس لا چکے ہیں۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاری کا وسیع تجربہ رکھنے والے شاہ رخ خان کیلئے ڈبل رولز نئی بات نہیں۔
قبل ازیں شاہ رخ خان کو ڈپلیکیٹ، پہیلی، ڈان اور فین نامی فلموں میں ڈبل رولز میں دکھایا جاچکا جنہیں کنگ خان نے بخوبی نبھایا۔ ڈپلیکیٹ اور فین میں شاہ رخ خان نے بیک وقت ہیرو اور ولن کا کردار نبھا کر شائقین کو حیران کردیا۔
تاحال شاہ رخ خان کی نئی فلم کے نام کا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم کا نام سنکی ہوگا اور اس کی کاسٹ میں شمالی و جنوبی بھارت سے متعدد فنکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اور واسع چوہدری کا فلمز تخلیق کرنے کے مقاصد پر اختلاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








