پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار شہروز سبزواری نے بیٹی کی بہترین پرورش پر اپنی سابق اہلیہ سائرہ کو احسن خان اور صدف کنول کی موجودگی میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ حال ہی میں احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں شریک ہوئے جس کے دوران شہروز کی بیٹی نورے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔
احسن خان کے شو کے دوران اپنی بیٹی کی پرورش پر گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ میری سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کی پرورش بہت اچھی ہوئی جو سائرہ یوسف کی تربیت کے باعث ہی ممکن ہوا ہے۔
بیٹی کے متعلق بات چیت کے دوران شہروز سبزواری نے کہا کہ اچھی پرورش کا سہرا سائرہ یوسف کے سر جاتا ہے کیونکہ مجھے نورے کے ساتھ گزارنے کیلئے جو وقت ملتا ہے، وہ ہم زیادہ تر کھیل اور تفریحی سرگرمیوں میں گزار دیتے ہیں۔
موجودہ اہلیہ کے متعلق شہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ صدف کنول ہر روز 8 بار کھانا کھاتی ہیں لیکن غذا انتہائی قلیل ہوتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ میرے لیے اچھا دن اتوار ہوتا ہے، بصورتِ دیگر میں ڈائٹنگ اور ورک آؤٹ کرتا ہوں۔
معروف اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ دھوکہ دہی کے دنوں (چیٹ ڈیز) کے علاوہ میری زندگی میں چینی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہروز کا کہنا تھا کہ میرے والد تنقید کا جواب دینے کے خلاف تھے۔
شہروز سبزواری نے کہا کہ میرے والد نے ہر موقعے پر میرا ساتھ دیا۔ جب سوشل میڈیا پر یہ مسئلہ کھڑا ہوا کہ صدف کنول اور شہروز نے شادی کرکے کوئی جرم کردیا ہے تو میرے والد نے کہا کہ تنقید کا جواب دینے کی ضرورت نہیں تاہم میرے گھر میں اور بھی لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کے علاوہ دیگر اہلِ خانہ میرے لیے عوام میں نفرت کا اظہار قبول نہیں کر رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کا جواب دینا پڑا۔ شو کے دوران دیگر بہت سے موضوعات پر طویل گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہسپتال منتقل، ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








