ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہسپتال منتقل ہوگئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہسپتال منتقل ہوگئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہسپتال منتقل ہوگئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ و ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہسپتال منتقل ہو گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ کی ہسپتال کے بیڈ پر موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حریم شاہ 2 ویڈیوز میں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی نظر آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے کمنٹس محدود کردئیے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہیں مریضوں کا لباس پہنے ہوئے ہسپتال کے وارڈ میں بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ کے ہاتھ میں ڈرپ لگا دی گئی۔

عام طور پر کمزوری یا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بھی ڈرپ لگائی جاتی ہے تاہم حریم شاہ کو ڈرپ کس وجہ سے لگائی گئی، ویڈیوز سے یہ واضح نہیں جس پر مداحوں کو تشویش لاحق ہوگئی۔

حریم شاہ کے ہاتھ پربندھی ہوئی پٹی سے ان کی طبیعت ناساز محسوس ہوتی ہے تاہم گزشتہ روز بغیر کسی کیپشن کے پوسٹ کی گئی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل  ہوئی جس میں انہیں کسی دفتر میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ان دنوں ترکی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں اور اپنے مداحوں کے لئے آئے روز دلچسپ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے رقص کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

Related Posts