پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 57 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 82 ہزار 918 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 232 شہری انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار131 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار457 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.32فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 3 ہزار 157 کیسز اور 12 ہزار 66 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 38 ہزار 327افراد متاثر اور 6ہزار960 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 65  ہزار200 افراد متاثر اور 5ہزار 107جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 403 کیسز اور 340اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 956 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 874انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 51 افراد متاثر جبکہ 177جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 824 کیسز اور 708 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 367 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 438مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 319 ہو گئی جبکہ 1 کروڑ 94 لاکھ 27 ہزار 419 شہری ویکسینیشن مکمل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی قسم ڈیلٹا بچوں میں زیادہ سنگین بیماری کا باعث نہیں، تحقیق

Related Posts