شاہ لطیف تھانے کے ایس ایچ او پر 2افراد کے اغواء کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو گن مین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو گن مین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف تھانے کے ایس ایچ او پر اپنے ہی تھانے میں 2 افراد کے اغوا کا پرچہ کٹ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او اسرار حسین برڑو نے دو شہریوں فدا اور عدیل کو اُن کے گھر سے اغوا کیا اورگھر سے بھاری مالیت کے زیورات بھی اُٹھالیے، دونوں کو تھانے میں بند رکھا، تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایس ایچ اونے دونوں افرادکو جعلی مقابلے میں جان سے مارنیکی دھمکی بھی دی اور دونوں افراد سے جان بچانے کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس نے عدالتی حکم پر اپنے ایس ایچ او سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ اغوا، حبس بے بجا میں رکھنے اوربھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ فیصل کالونی پولیس کی ملیر ندی کے نزدیک کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک اسرار حسین سمیت مقدمے میں نامزدکوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔کچھ روز قبل سابق ایس ایچ او اسرار حسین کی سربراہی میں دو شہریوں کو چند روز قبل شاہ لطیف پولیس نے منشیات ایکٹ میں گرفتار کیا تھا۔

Related Posts