پولیس موبائل سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار پر اہلکاروں کا تشدد، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس موبائل سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار پر اہلکاروں کا تشدد، ویڈیو وائرل
پولیس موبائل سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار پر اہلکاروں کا تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی: پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا جرم بن گیا، موبائل پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ایس پی مددگار 15 کا واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد کے عوام کبھی ڈاکو و راہزنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں تو کبھی محافظ ہی شہریوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، ایسا ہی ایک اور واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا شہری کا جرم بن گیا۔

بائیک مددگار 15 کی پولیس موبائل سے ٹکرانے پر گاڑی میں بیٹھے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں مددگار ون فائیو کا 23 نمبر بھی واضح نظر آرہا ہے۔

شہری کے مطابق موٹر سائیکل غلطی سے پولیس موائل سے ٹکرائی تھی، جس پر اہلکاروں نے خوب مارا، شہریوں نے بیچ بچا کرانے کی بھی کوشش کی مگر کارگر ثابت نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس متحرک، 5خواتین،12اسٹریٹ کرمنلز ،ایک بم بردارسمیت 25 ملزمان گرفتار

بغدادی پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو کی موبائل کھادا در تھانے کی ڈیوٹی پر تھی جس کے خلاف شہری کی جانب سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جبکہ دوسری جانب ایس پی مددگار 15 کا واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Posts