کراچی پولیس متحرک، 5خواتین،12اسٹریٹ کرمنلز ،ایک بم بردارسمیت 25 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi police arrested 25 accused including 5 women, 12 street criminals and a bomber

کراچی:پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سے 5خواتین،12اسٹریٹ کرمنلز اور ایک بم بردارملزم سمیت 25ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات،موٹرسائیکلیں اورمسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

شاہ فیصل کالونی پولیس نے بم بردار ملزم سید وصی ولد سید کریم کو گرفتار کرکے دستی بم اور پستول برآمد کرلی جبکہ منشیات فروش پرویز عرف ریٹھا ولد کالا خان سے 520 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او ناظم آباد رائوشبیر نے یومیہ 5موٹرسائیکل چوری کرنیوالے بابا بائیک گینگ کے دو ملزم سلمان ولدمختیار اور نعمان ولد اکرام کو گرفتار کرلیا اور ان سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

محمودآباد پولیس نے چنیسر گوٹھ سے دو اسٹریٹ کرمنل اورمنشیات فروش اویس ولد محمود اور رسول بخش عرف ادا ولد نبی بخش سے دو پستول اور منشیات برآمد کرلی۔جمشید کوارٹر پولیس نے سلیم سندھی کے منشیات اڈے پر چھاپہ مار کر سلیم سندھی کے دو ساتھی محمد نعیم اور محمد زبیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات کا بین الصوبائی اسمگلر گرفتار، منشیات برآمد

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش پرویز ولد نصیر احمد ،کھوکراپار پولیس نے منشیات فروش امان اللہ ولد وکیل زیدی کو گرفتار کرکے 1190 گرام چرس،الفلاح پولیس نے ملزم محمد عدنان ولد عطاء اللہ،نارتھ ناظم آباد پولیس نے ریلوے لائن موسی گوٹھ بلاک بی میں دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر بائک نمبری KJS۔1774 کو روکا ایک ملزم شکیل بہادر ولد شیر بہادرکو گرفتار کرلیا اسکا ساتھی صدام حسین والد امیر رحمن فرار ہوگیا۔

پی آئی بی کالونی پولیس نے دو گٹکا فروش الیاس اور افضل کو گرفتارکرلیا ،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عزیز کو گرفتار کرلیا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے ملزم سلیم،ساحل پولیس نے ملزم لیاقت علی،شریف آباد پولیس نے دو ملزم عثمان غنی اور حسن زادہ، جبکہ اینٹی بیگرز اسکواڈ نے 5گداگر خواتین رتنی، مریم ،زرینہ ، زہرا،نسرین کوگرفتار کرلیا۔

Related Posts