واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین طالبان کے ساتھ معاہدے کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا کیونکہ چین کے افغانستان کے ساتھ اپنے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت ہے اور چین کے مفادات کا مسئلہ بھی ہے۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ بیجنگ کی جانب سے طالبان کے ساتھ بعض امور میں معاہدے کی کوشش جاری ہیں‘۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ’انہیں یقین ہے کہ پاکستان، روس اور ایران بھی اسی طرح کریں گے، اور ان ممالک کی جانب سے اپنی اپنی کوششیں جاری ہیں‘۔
امریکا سمیت اس کے 7 اتحادی نے طالبان کو جواب دینے پر اتفاق کیا ہے اور واشنگٹن نے افغانستان کے ذخائر تک طالبان کی رسائی روک دی ہے۔
ان میں سے بیشتر نیو یارک فیڈرل ریزرو کے پاس ہیں تاکہ طالبان خواتین کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام سے متعلق اپنے وعدؤں پر قائم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حالات سے مجبور 73 سالہ بزرگ فوڈ پانڈا چلا کر گزربسر کرنے پر مجبور
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








