سپہ سالار سے سفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرغور

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالار سے سفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرغور
سپہ سالار سے سفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرغور

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی پر بھی غور کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ خطے کی مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔نیول چیف

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستان یورپی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Related Posts