سینیٹر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ای سی پی کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ای سی پی کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دے دیا
سینیٹر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ای سی پی کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی پی نے نے بغیر بریفنگ ہی مشین پر اعتراضات عائد کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم کو آج پہلی مرتبہ بلایا ہے۔ وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم نے آج الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی اور الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کی مشین پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، جو اعتراض تھے وہ ٹیکنیکل نہیں بلکہ عمومی نوعیت کے تھے۔

دوسری جانب حکومت نے بین الاقوامی مبصرین سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تقریباً سات ماہ قبل اس وقت کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔

حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے آئندہ انتخابات میں استعمال کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : چین اپنی مفادات کے پیش نظر طالبان سے معاہدے کرے گا، امریکی صدر جوبائیڈن

Related Posts