عدالت نے صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت نے صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
عدالت نے صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

لاہور:مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانے کے کیس میں عدالت نے صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جویریا منیر بھٹی نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا اور ویڈیو بنائی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کی اس حرکت سے مسجد کی بے حرمتی ہوئی۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کے غیر حاضر ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سارہ خان رواں برس کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست کیلئے نامزد

ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی،مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

Related Posts