عمر شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے،اہلیہ کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

عمر شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے،اہلیہ کی تصدیق
عمر شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے،اہلیہ کی تصدیق

ی: پاکستان کے معروف فنکار عمر شریف کی طبیعت مزید بگڑی گئی،ڈاکٹرز نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے،اہلیہ نے تصدیق کردی۔

عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ معروف فنکار اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں اور ان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز زیادہ پرامید دکھائی نہیں دیتے اس لئے انہوں نے آئندہ 24 گھنٹے ان کیلئے انتہائی اہم قرار دیدیئے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف ٹی وی و اسٹیج ایکٹر اور کامیڈین عمر شریف کچھ عرصے سے علیل ہیں اور گزشتہ کئی روز سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جبکہ گزشتہ روز عمر شریف نے حکومت سے علاج میں مدد کیلئے اپیل کی تھی جس پر وفاقی حکومت نے ان کے علاج میں تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

معروف ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار وسیم بادامی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عمر شریف کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں معروف کامیڈین وزیر اعظم عمران خان سے علاج میں مالی مدد کی درخواست کرتے نظر آئے۔

آج ان کی اہلیہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے کہ عمر شریف کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے اور ڈاکٹرز نے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں جس پر ان کی اہلیہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی خاطر بیرونِ ملک جانے میں مالی امداد کی اپیل کی۔

 مشہورومعروف ٹی وی و اسٹیج ایکٹر اور کامیڈین عمر شریف کچھ عرصے سے علالت کے باعث شوبز انڈسٹری سے غائب رہے۔ حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عمر شریف بیمار نظر آئے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، عمران خان سے مالی امداد کی اپیل

Related Posts