اسلام آباد:برما ٹاؤن اسلام آباد کے رہائشی تین دوست راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی آبادی کے چند لوگوں نے ایک بچے کو بچالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 17 اور 19 سالہ دو لڑکے گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے۔ جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز 9 ستمبر 2021ء کی شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔
موصولہ معلومات کے مطابق برما ٹاؤن اسلام آباد کے رہائشی 17 سالہ عاشر، 19 سالہ حسیب اور گیارہ سالہ علی گزشتہ روز بنی گالہ روڈ کی طرف سے راول ڈیم کنارے گئے جہاں نہاتے ہوتے تینوں لڑکے ڈوب گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، نشے کے عادی شوہر کی گھر میں فائرنگ، 4 بچوں کی ماں جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








