وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو ملک میں جمہوریت کی تباہی کا باعث قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Video message of Federal Minister for Railways Azam Swati

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ ایس اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے الیکشن کمیشن پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیسے پکڑ رکھے ہیں، پتا نہیں کیسے الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الزام عائد کردیے ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق سارا کام تو خود الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، کونسی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنی ہے، یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی بنائی گئی مشین تو صرف ایک نمونہ ہے، پارلیمان بھی کہہ رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، جس بھی ادارے میں کرپشن ہورہی تھی اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتری آئی، حکومتی خاتون رکن کی 2 دن کمیٹی میں بے عزتی کی گئی اس لیے وہ آج نہیں آئیں، آج خاتون رکن کو آن لائن لینے کا کہا لیکن نہیں لیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے آخر کون ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرنا چاہتا، عمران خان جہاد کررہے ہیں، حکومت ہر طرح سے الیکشن کمیشن کو امداد دینے کے لےو تیار ہے، وقت آگیا ہے کہ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کی طرف کیوں نہیں جانا چاہتا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے کے الزامات پر الیکشن کمیشن حکام کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

Related Posts