اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 38 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو ملک میں جمہوریت کی تباہی کا باعث قرار دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








