3 سال کے معصوم بچے کو زیادتی کے بعد بے دردری سے قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد
دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد

لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 3سال کے معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ دو ملزمان نے بچے کو وہاں سے اغواء کیا اور فرار ہوگئے، انہوں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق بچہ ملزمان کو پہچانتا تھا، اس لئے ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے زیادتی کے بعد اُس کا گلا دبا کر قتل کردیا، بچے کی نعش آج بر آمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں، ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بچے کی نعش میو اسپتال میں موجود ہے، قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور میں زیادتی کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، آئے دن کوئی نہ کوئی افسوس ناک واقعہ رونما ہوجاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان کو سخت سزائیں نہیں ملیں گی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد،تین دوست راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2جاں بحق

Related Posts