منال خان کا عروسی جوڑا کتنے کا تھا؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

منال خان کا عروسی جوڑا کتنے کا تھا؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا
منال خان کا عروسی جوڑا کتنے کا تھا؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا

حال ہی میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر ہر جانب چرچے جاری ہیں۔ مذکورہ جوڑے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

دلہنوں کے لیے عروسی لباس تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر انس ابرار نے اداکارہ منال خان کا بارات کا لباس ڈیزائن کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں منال خان کے عروسی لباس کی قیمت منظر عام پر آئی ہے۔

منال خان کی بارات کے لیے تیار کردہ لباس کی قیمت 6 لاکھ سے زائد ہے، منال خان کے جوڑے کی کُل قیمت 6 لاکھ 45 ہزار بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ منال خان کی جانب سے ان کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے پر انس ابرار کا شکریہ ادا بھی کیا گیا۔

Related Posts