عوام عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں، صاحبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

People pray for Umar Sharif's speedy recovery Sahiba
People pray for Umar Sharif's speedy recovery Sahiba

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صاحبہ نے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر عمرشریف کے ہمراہ انہوں نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

دوسری جانب اداکارعمرشریف کے بیٹے جواد عمرنے کہاہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اگرامریکا نا بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ کامیڈین اداکارعمرشریف کی طبیعت بدستورخراب ہے۔

اداکاراسپتال میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت میں بہتری نظرنہیں آرہی۔اداکارکی سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہورہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارکودعاؤں کی ضرورت ہے۔

اس متعلق اداکارکے بیٹے جواد عمرنے کہاکہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، ڈاکٹرزکے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔ اگر امریکا نا بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

بیٹے نے کہا کہ والد اس وقت بالکل بھی ہوش میں نہیں اور چند منٹ ہوش میں آنے پربھی کسی کو نہیں پہچان رہے، پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد حکومتی سطح پرعمرشریف کے لیے امریکا کے ویزے اورایئرایمبولینس سے متعلق انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Related Posts