امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ہٹ گیت وائلڈسٹ ڈریمز کو نئے انداز میں ریلیز کردیا جس پر مداحوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائلڈسٹ ڈریمز کو ٹیلر سوئفٹ کے بہترین گیتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو ٹک ٹاک پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس پر امریکی گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیا ورژن ریلیز کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ میں نے اپنے مداحوں کو وائلڈسٹ ڈریمز کو ٹک ٹاک پر ٹرینڈ بناتے ہوئے دیکھا، میرا خیال تھا کہ آپ میرا ورژن دیکھنا پسند کریں گے۔
Hi! Saw you guys got Wildest Dreams trending on tiktok, thought you should have my version ????????????????https://t.co/dZSBbSCcxV pic.twitter.com/MecFvUPNJb
— Taylor Swift (@taylorswift13) September 17, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ میں نے اپنے مداحوں کو وائلڈسٹ ڈریمز کو ٹک ٹاک پر ٹرینڈ بناتے ہوئے دیکھا، میرا خیال تھا کہ آپ میرا ورژن دیکھنا پسند کریں گے۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنی تمام پرانی موسیقی کو دوبارہ ریکارڈ کر رہی ہیں جبکہ یہ فیصلہ ان کی ماسٹر ریکارڈنگز کی جسٹن بائبر کے منیجر اسکوٹر براؤن کو متنازعہ فروخت کے بعد سامنے آیا جس نے موسیقی شامراک ہولڈنگز کو بیچ دی۔
رواں برس اپریل کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پہلے ری ریکارڈڈ ایلبم فیئرلیس (بے خوف) کو ریلیز کیا تھا جس میں بہت سے بونس ٹریکس بھی شامل کیے گئے۔ بونس ٹریکس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی مردانہ کاسٹ سامنے آگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








