پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں کام سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر ایک موڈی ڈرامہ نگار ہیں، اس لیے پراجیکٹ چھوڑ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار یاسر نواز حال ہی میں اپنی اہلیہ اور معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی ہدایتکاری کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن میں نے انکار کردیا۔
مشہورومعروف ہدایتکار یاسر نواز نے کہا کہ مجھے ہدایتکاری کیلئے میرے پاس تم ہو کی 10 اقساط دی گئیں، تمام نہیں جس پر میں نے مکمل اسکرپٹ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اپنی مرضی سے کام کرنے والے (موڈی) سمجھے جاتے ہیں۔
مارننگ شو کے دوران معروف اداکار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے انکار کے بعد میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگیا اور اس موقعے کو بد قسمتی سے کھو دیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کا گزشتہ برس جنوری کے دوران درناک اختتام ہوا جس میں ہیرو کی موت نے بڑی تعداد میں لوگوں کو افسردہ اور آبدیدہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر ”میرے پاس تم ہو” طویل وقت کے لیے ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں ہیرو کی موت کے ساتھ ایک غیر یقینی اختتام دیکھنے میں آیا۔ ڈرامے کے دردناک اختتام پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو سوشل میڈیا صارفین نے برا بھلا بھی کہا۔
مزید پڑھیں: میرے پاس تم ہو کا دردناک اختتام، مداح رونے پر مجبور ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








