عاطف اسلم نے پہلے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں اداکاری کی تصدیق کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سنگِ ماہ، عاطف اسلم نے پہلے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی تصدیق کردی
سنگِ ماہ، عاطف اسلم نے پہلے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی تصدیق کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور فلمی اداکار عاطف اسلم نے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ سے چھوٹی اسکرین پر پہلی بار جلوہ گر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا ڈرامہ سیریل جلد ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ تمغۂ امتیاز کے حامل گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پوسٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں سنگِ ماہ کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر اداکاری کرنے کی تصدیق کی۔ 

اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے نئے میگا سیریل کے سیٹ پر موجود رہتے ہوئے کہا کہ میں سنگِ ماہ میں اداکاری کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے پہلا میرا ساتھ دیا، دعا کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by humtvpakistan (@humtvpakistanofficial)

قبل ازیں مشہورومعروف اداکار نعمان اعجاز نے بھی میگا سیریل سنگِ ماہ میں عاطف اسلم کی اداکاری کی تصدیق کی تھی۔ سیف حسن کے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ سے قبل عاطف اسلم بول میں ماہرہ خان کے ہمراہ اداکاری کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے حوالے سے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کیلئے اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ میں خوبصورت ہوں، لگتا ہے کہ میں کسی چیز پر غور کرسکتا ہوں۔

رواں برس دئیے گئے انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم نے  کہا کہ میں نے ہمیشہ اداکاری کونظر انداز کیا ہے کیونکہ میں اچھے اسکرپٹس کا انتظار کر رہا تھا دیکھتے ہیں کہ اچھااسکرپٹ آتا ہے یا نہیں جبکہ ماہرہ خان خوبصورت اور شاندار فنکارہ ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کواداکاری کیلئے اچھے اسکرپٹس کا انتظار

Related Posts