لاہور: پاکستان کے دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی کوبلامقابلہ صدر منتخب کرلیا۔
مولانا فضل الرحمان نے صدر وفاق کے طور پر مولانا مفتی محمد تقی عثمان کا نام پیش کیا تو ہال میں موجود تمام اراکین نے کھڑے ہوکر اس تجویز کی تائید کی جس کے بعد مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا صدر قرار دیدیا گیا۔
مزید پڑھیں:افغان لڑکیوں کو اسکول سے نہیں نکالناچاہیے، یونیسیف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








