لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی حکام نے بہتر سہولیات ہونے کی وجہ سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ جو کچھ ہوا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہوا، پاکستان کی ہوم کرکٹ پر دباؤ بڑھا ہے، ٹیم اس صورتِ حال کا غصہ اپنی پرفارمنس سے نکالے۔