پراپرٹی کے لین دین پر مافیا کا شہری پر بہیمانہ تشدد ، ٹیکسلا پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

تازہ ترین

تازہ ترین

پراپرٹی کے لین دین پر مافیا کا شہری پر برہنہ کرکے تشدد ، ٹیکسلا پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں
پراپرٹی کے لین دین پر مافیا کا شہری پر برہنہ کرکے تشدد ، ٹیکسلا پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس مافیا کے آگے بے بس ہو گئی۔ پراپرٹی کے لین دین کے تنازع پر مافیا کا وحدت کالونی کے اخلاق حسین پر حبس بے جا میں تشدد ، برہنہ کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے اغواء کے بعد 20 دن تک تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاسین نامی شخص کے فون سے اخلاق حسین کے گھر اس کی بیوی سے بات کروائی جاتی تھی اور دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ اگر پولیس کا انفارم کیا تو اخلاق حسین کو قتل کردیا جائے گا۔

اخلاق حسین کا اپنے دوستوں کے ساتھ پراپرٹی کی قیمت پر لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اخلاق حسین،  وقار شاہ اور دیگر دوستوں کے ہمراہ پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ جب پراپرٹی کی مد میں نقصان ہوا تو اس کے دوستوں نے سارا نقصان اخلاق حسین پر ڈال کر اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

پارٹنرز نے نقصان کے 30 لاکھ روپے ڈیمانڈ کیے تھے تاہم اخلاق حسین نے مختلف لوگوں سے اور دوستوں سے ادھار لے کر 15 لاکھ روپے ادا کر دیے تھے۔ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والے اخلاق حسین نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم بااثر ملزمان کی وجہ سے پولیس ان پر ہاتھ ڈال نہیں رہی ہے۔ جس کی وجہ متاثرہ اخلاق حسین گزشتہ تین ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔

اخلاق حسین نے آر پی او اور سی پی او کو ملزمان کے خلاف درخواستیں دے رکھی ہیں مگر ابھی تک کسی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر اور حزب اختلاف کی جماعتیں ایک زبان بول رہی ہیں، فواد چوہدری

Related Posts