روس کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

روس کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں دہشت گرد کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک
روس کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں دہشت گرد کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک

ماسکو: روس کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص نے فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے یونیورسٹی میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔واقعے کی ویڈیو میں مسلح شخص کو گولیاں برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/RT_com/status/1439847437670158336

فائرنگ شروع ہوتے ہی یونیورسٹی کے طلبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے جان بچانے کیلئے یونیورسٹی کی کھڑکیوں سے سبزہ زار میں کودنا شروع کردیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع ملتے ہی دہشت گرد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ حملہ آور مسلح شخص کو واقعے کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک کردیا گیا۔

روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں 1 ہزار 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پرم اسٹیٹ یونیورسٹی پر حملہ آور 18 سالہ لڑکا تھا جس نے حملے سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا۔

https://twitter.com/RT_com/status/1439855462078468096

روس کے اہم شہر پرم کی یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل  کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکہ کرنے والا دہشتگرد بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج کا طالب علم نکلا۔ دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بات  کا انکشاف داعش نے اپنے ایک جریدے میں کیا۔ داعش جریدے کے مطابق گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا تھا۔

مزید پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکہ، بمبار بھارتی کالج کا طالبِ علم نکلا

Related Posts